چمن پاکستان پیپلزپارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے سنیئر نائب صدر شاہ محمداستاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ

1 205

چمن پاکستان پیپلزپارٹی ضلع قلعہ عبداللہ کے سنیئر نائب صدر شاہ محمداستاد نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہاکہ شہید وطن ذوالفقار نے ملک پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے میں اہم کردار اداکیا اورپاکستان کو دنیا کے نقشے پر ایک مضبوط ملک کے طورپر متعارف کرایا انہوںنے مزیدکہاکہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جب ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالی اس وقت سانحہ بنگلہ دیش رونماء ہوچکاتھا مگر آفرین کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جنرل اسمبلی میں وقت کے جابروں کے آنکھوں میں انکھیں ڈال کر خطاب کی اور جنر اسمبلی کو صرف طاقتو رممالک کی گٹھ جوڑ قرار دیا جو کہ ریکارڈ پر موجود ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک میں جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں دی اوروقت کے حکمرانوں نے مختلف حربوں سے پیپلزپارٹی کے قائدین کو اپنے مقصدسے ہٹانے کی کوشش کی جس میں وہ ناکام ہوئے ۔

You might also like
1 Comment
  1. […] کوٹ(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام نے دشمن […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.