منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، شہریار آفریدی

0 197

اسلام آباد وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ملکی ترقی کا ہراول دستہ بنائیں گے،عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر انسداد منشیات شہریارخان آفریدی نے اے این ایف تھانہ راولپنڈی کا اچانک دورہ کر کے تھانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور قیدیوں کو دی جانے والی سہولیات، ملازمین کے دفتری اوقات اور دیگر معاملات پر بریفنگ دی گئی۔شہریارخان آفریدی نے کہا کہ انسداد منشیات کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اے این ایف کو تمام ضروری سہولیات، ٹیکنالوجی اور جدید آلات سے لیس کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک سے منشیات کی لعنت کا خاتمہ وزیراعظم عمران خان کا ویڑن اور میرا مشن ہے۔وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے پاک کرکے نوجوانوں کو ملکی ترقی کا ہراول دستہ بنائیں گے۔شہریارآفریدی نے کہا کہ منشیات کے کاروبار میں ملوث عناصر جان لیں۔ عوامی مفادات کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ منشیات کی لعنت کو ملک سے پاک کرکے دم لیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.