نارووال میں مسافرکوچ اور وین میں تصادم، 5 افراد جاں بحق،10 زخمی
نارووال میں مسافر کوچ اور وین میں تصادم کے نتیجے میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نارووال میں ظفروال روڈ پر مسافر کوچ اور وین میں ٹکر ہونے سے سی این جی سلنڈرپھٹنے سے وین میں آگ لگ گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وین میں 15 افراد سوار تھے۔