آپ کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی،فردوس عاشق اعوان کا قومی ٹیم کے نام پیغام
اسلام آباد وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپنی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کیلئے پاکستان دعا گوہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا آپ کی محنت قومی پرچم کو سربلند کرے گی، جذبے، پیشہ وارانہ لگن اور ٹیم ورک سے آپ انشاللہ سرخرو ہونگے۔