عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں ، جو دل میں آئے کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے، مریم اورنگزیب

0 130

اسلام آباد مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں ، جو دل میں آئے کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے، عمران صاحب اپنے 18جعلی اور غیر قانونی اکاونٹس کی بھی انکوائری کرائیں جس کا آپ الیکشن کمیشن میں 5 سال سے جواب نہیں دے رہے، عمران صاحب پچھلے دس ماہ میں وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو پتہ ہی نہیں چلتا اور راتوں رات ڈالر مہنگا ہو جاتا ہے، اِس پہ بھی انکوائری ہوجائے،عمران صاحب ایک نہیں اپنی نالائقیوں پر آپ کو 100 کمیشن بنانے پڑیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کے کمیشن بنانے کے بیان پر اپنے رد عمل میں کہا ہے کہ عمران صاحب ہائی پاورڈ انکوائری کمیشن کب بنے گا ؟ دھمکیاں نہ دیں، تاریخ بتائیں؟ عمران صاحب ایک نہیں اپنی نالائقیوں پر آپ کو 100 کمیشن بنانے پڑیں گے اور ہاں عمران صاحب! وہ آپ اپنے دماغی معائینہ کے لئے کمیشن بنانا نہ بھولیئے گا۔ انہوں نے کہا عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں، آپ کو سیلیکٹڈ، ووٹ چور اور کٹھ پتلی وزیراعظم کہتے رہیں گے، عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنا لیں، آئین، قانون اور پارلیمان کی بالادستی پہ کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، عمران صاحب ایک کمیشن بنائیں جو پتہ لگائے کہ ایک کروڑ نوکری ، پچاس لاکھ گھر اور ڈیم فنڈ کا کیا ہوا ۔مریم اورنگزیب نے کہا عمران صاحب ایک انکوائری کمیشن یہ بھی بنائیں جو تحقیق کرے کہ صرف 10 ماہ میں ترقی کی شرح آدھی اور مہنگائی تین گنا کیسے ہو گئی؟ عمران صاحب ایک انکوائری کمیشن یہ بنائیں کہ آپ کی آمدن اور اثاثے کیا ہیں؟ آپ ایک لاکھ ٹیکس کس حساب سے دیتے ہیں ؟عمران صاحب ایک انکوائری کمیشن یہ بنائیں جو پتہ لگائے کہ کیا تھے وہ ذرائع جن سے علیمہ باجی نے اربوں کی غیر قانونی جائیدادیں خریدیں؟ عمران صاحب پچھلے دس سال کے علاوہ پچھلے دس ماہ کے پانچ ہزار ارب روپے کی انکوائری بھی شامل کریں، مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب پچھلے دس ماہ میں وزیراعظم اور وزیرخزانہ کو پتہ ہی نہیں چلتا اور راتوں رات ڈالر مہنگا ہو جاتا ہے، اِس پہ بھی انکوائری ہوجائے عمران صاحب علیمہ باجی، جہانگیر ترین ، فیصل واڈا کی منی لانڈرنگ کو بھی انکوائری میں شامل کریں عمران صاحب جتنے مرضی کمیشن بنائیں ، جو دل میں آئے کریں، عوام دشمن بجٹ پاس نہیں ہو نے دیں گے عمران صاحب اپنے 18جعلی اور غیر قانونی اکاونٹس کی بھی انکوائری کرائیں جس کا آپ الیکشن کمیشن میں 5 سال سے جواب نہیں دے رہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.