عمران خان تھانیداراری دکھانے کی بجائے وزیراعظم نظر آنے کی تربیت حاصل کریں ،نیر بخاری

0 10

اسلام آباد سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی رابطہ عوام مہم اور سیاسی سرگرمی سے حکمران حواس باختہ ہو جاتے ہیں،پیپلز پارٹی کو قومی و عوامی معاملات و مسائل پر آواز بلند کرنے سے نہیں روکاجا سکتا،عمران خان تھانیداراری دکھانے کی بجائے وزیراعظم نظر آنے کی تربیت حاصل کریں ،چھووڑونگا نہیں والی زبان سیاسی راہنما کا بیانیہ اور شیوہ نہیں ہو سکتا۔ اپنے ایک بیان میں نیر بخاری نے کہا یہ گردان الاپنے والے اپنی صفوں میں ثابت شدہ مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں کیوں نہیں لا رہے ،ا گر علیمہ خان چور نہیں تو جرمانہ کیوں ادا کیا گیا ، چوری ثابت ہونے پر صرف جرمانہ کیوں جیل کی سزا کیوں نہیں، پی ٹی آئی کاجہانگیر صدیقی کی بدعنوانیوں پر نگران وزیراعظم کو خط ریکارڈ پر موجود ہے ۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے جہانگیر صدیقی کو اعزازی سفیر مقرر کرکے ایک اور یو ٹرن لیا ہے ریاستی وسائل اور سرکاری اختیارات اپوزیشن کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں،حکمران شہریوں کی بنیادی ضروریات اور حقوق کی فراہمی سے لا تعلق ہیںنیر بخاری نے کہا کسان کاشتکار مزدور محنت کش عوام دشمن بجٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کیلئے الزامات سابقہ حکومتوں پر لگائے جا رہے ہیں،چیخنے چلانے اور الزام تراشیوں سے غریبوں کے پیٹ نہیں بھرتے ۔ انہوں نے کہا آصف زرداری نے شدید جبر کے دور کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ،پیپلز پارٹی کے لئے یہ گرفتار یاں یہ حیلیں اور مقدمات کوئی نئی چیز نہیں ۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.