صوبائی مشیر برائے کھیل یوتھ آفیسر ز عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اسٹیڈیم وسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کیلئے فنڈز مختص کررہی ہے
صوبائی مشیر برائے کھیل یوتھ آفیسر ز عبدالخالق ہزارہ نے کہاہے کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے ضلعی ہیڈ کواٹر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے اسٹیڈیم وسپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کیلئے فنڈز مختص کررہی ہے جبکہ اس ضمن میں جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز یہاں ایک بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا جس میں سیکرٹری کھیل عمران گچکی ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مشیر کھیل نے کہا ہے کہ معاشر ے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کھیلوں کے شعبے کو اولیت دی جارہی ہے اور نوجوانوں کو اس جانب راغب کرنے کیلئے حکومت کھیلوں کی مکمل سسر پر ستی کررہی ہے تاکہ ہمارے نو جوان جو ہمارا مستقبل بھی ہیں وہ تعلیم وہنر کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی دلچسپی لیں اور غیر صحت مندانہ سرگرمیوں سے محفوظ رہ سکیں۔اس موقع پر انہوں نے افسران پر دور دیا کہ وہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کی فوری تیاری کویقینی بنائیں انہوں نے کہاکہ محکمہ کھیل میں خالی آسامیوں پر تعیناتی میرٹ اور قابلیت کی بناء پر ہوگی اس ضمن میں کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی قبل ازیں سیکرٹری کھیل ویوتھ افیسرز عمران گچکی نے محکمہ کے ڈ ویلپمنٹ و نان ڈویلپمنٹ شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ وصوبے بھر کے تمام ڈویژنل ہیڈ کواٹر میں محکمہ کھیل ویوتھ آفیسر ز کے ڈپٹی ڈائریکٹر تعینات ہونے چائیں تاکہ ڈویژنل سطح پرکھیلوں کو فروغ حاصل ہو قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ اور یوتھ آفسیر ز کے محمد افضل سیکرٹری نے اپنے شعبوں سے متعلق صوبائی مشیر کو بریفنگ دی اجلا س میں محکمہ کے تمام دیگر امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی۔
[…] (ویب ڈیسک)صوبائی مشیر انفارمیشن ٹیکنالوجی پرنس احمد علی اور پارلیمانی […]
[…] (ویب ڈیسک)صوبائی مشیر ایکسایز اینڈ ٹیکسیشن ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ […]