وزیرآبادمیں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے4افراد جاں بحق،4شدید زخمی
وزیر آباد: وزیرآبادمیں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے4افراد جاں بحق اور4شدید زخمی ہو گئے،جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسکیو ذرائع کاکہنا ہے کہ حادثے کے شکار افرادسنگووالی سے گوجرانوالہ جارہے تھے،حادثہ موڑ کاٹنے کے دوران ٹریکٹر الٹنے سے پیش آیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔