قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے ،حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،وفاقی وزیر داخلہ

3 171

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں،اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے۔ بدھ کو وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی سربراہی میں عیدالاضحیٰ پر قربانی کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی اجلاس ہوا جس سیخطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ قربانی ایک مذہبی فریضہ ہے اور حکومت اس سلسلے میں ہرممکن سہولت کو یقینی بنائے گی،انتظامات کے ساتھ ساتھ حفاظتی تدابیر پر عمل ہو اور اس حوالے سے وزارت صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق انتظامات کرنا ضروری ہیں،اس حوالے سے واضح حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے اس حکمت عملی کو تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ترتیب دیاجائے گا،ہم علماء سے بھی اس سلسلے میں رہنمائی چاہتے ہیں تاکہ عوام کی حفاظت کی جاسکے اور کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے،مویشیوں کے بیوپاریوں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے ساتھ عوام کے تحفظ کو بنیادی ترجیح دی جائے گی۔

You might also like
3 Comments
  1. […] آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھارتی وزیر داخلہ ایس جے شنکر کے الزامات […]

  2. […] آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ طالبان ایک حقیقت ہیں، ضروری نہیں […]

  3. […] آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ اتنی فوج نیوزی لینڈ میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.