سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو روز کے اضافے کے بعد آج 1700 روپے کی کم ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1700 روپے کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 21 ہزار 700 روپے ہو گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 1458 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 90 ہزار 72 روپے ہے۔
یاد رہے گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2700 روپے کا اضافہ ہوا تھا جبکہ اس سے ایک روز ملک سونے کی قیمت 1700 روپے بڑھی تھی۔
چند روز قبل وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بھی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا جو لوگ سونے اور ڈالر میں کاروبار کر رہے ہیں وہ ایسا نہ کریں کیونکہ سونے اور ڈالر کے کاروبار سے انہیں فائدہ نہیں ہو گا۔