سرکاری ملازمین کے وارے نیارے، 27 جون کو لمبا ویک اینڈ نصیب

0 79

سرکاری ملازمین کے وارے نیارے، 27 جون کو لمبا ویک اینڈ نصیب

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے اسلامی نئے سال، یعنی ہجری سال 1447ھ کے آغاز پر جمعہ، 27 جون 2025 کو سرکاری تعطیل کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سرکاری ملازمین کو تین دن کا طویل ویک اینڈ مل گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ چھٹی صرف سرکاری اداروں کے لیے مخصوص ہے، تاہم ماضی کی روایت کو دیکھتے ہوئے امکان ہے کہ نجی شعبے میں بھی اسی دن چھٹی دی جائے گی۔
جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی تعطیلات کے بعد معمول کے مطابق دفاتر پیر، 30 جون سے دوبارہ کھلیں گے۔

یہ چھٹی عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے فوراً بعد آرہی ہے، جسے شہری “منی ہالیڈے” سمجھ کر خوب انجوائے کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ لوگ اس موقع کو مختصر سفر، گھریلو آرام یا دوستوں کے ساتھ اسٹے کیشن کے طور پر گزارنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.