ماحولیاتی تباہی یا قومی بحران؟ شیری رحمان نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

0 64

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما شیری رحمان نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک زرعی زمین تیزی سے کھو رہا ہے، اور یہ صرف ماحولیاتی نہیں بلکہ قومی ایمرجنسی بن چکا ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ اس وقت پاکستان کا 68 فیصد رقبہ بنجر یا نیم بنجر قرار دیا جا چکا ہے، جب کہ قحط اور صحرا زدگی دیہی معیشت کو برباد کر رہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب طویل قحط کی لپیٹ میں ہیں، جس کے نتیجے میں غربت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ زمین کی صحت خوراک، معیشت اور ماحولیاتی استحکام کی بنیاد ہے، لیکن نجی شعبے کی شراکت صرف 6 فیصد تک محدود ہے، جو ناکافی ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ زمین کی بحالی کو قومی حکمت عملی کا حصہ بنایا جائے اور اسے زرعی اصلاحات، دیہی ترقی اور ماحولیاتی پالیسی سے جوڑا جائے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی نے جنوبی ایشیا کے لیے عالمی مالیاتی معاونت اور قرض معافی کی فوری اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیر ممالک ماحولیاتی تباہی کی قیمت چکا رہے ہیں، قحط سے بچاؤ کے انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری ضروری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.