خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک چالانوں میں دھماکہ خیز اضافہ
خیبرپختونخوا بجٹ میں ٹریفک چالانوں میں دھماکہ خیز اضافہ
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ نئے فنانس بل میں جرمانوں میں نمایاں اضافہ تجویز کیا گیا ہے، جس کا مقصد ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنانا ہے۔
تین پہیوں والی گاڑیوں جیسے چنگ چی اور لوڈر رکشوں کے لیے الگ سلیب متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت ان پر چالان 200 روپے سے بڑھا کر 10 ہزار روپے تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔
روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر چنگ چی اور لوڈر رکشہ مالکان کو 5 ہزار روپے جرمانہ ہوگا، جبکہ دوبارہ خلاف ورزی پر جرمانے کی رقم دگنی کردی جائے گی۔
فیک لائسنس پر گاڑی چلانے والوں کو 5 سے 10 ہزار روپے تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بھی سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ 18 سال سے کم عمر موٹر سائیکل سواروں پر 3 ہزار جبکہ گاڑی چلانے والے کم عمر ڈرائیورز پر 5 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی تجویز ہے۔