ایرانی پارلیمنٹ میں “شکریہ پاکستان” کے نعرے، صدر کا اظہار تشکر
ایرانی پارلیمنٹ میں “شکریہ پاکستان” کے نعرے، صدر کا اظہار تشکر
تہران: اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی دوٹوک اور جرات مندانہ حمایت پر ایران میں زبردست ردعمل سامنے آیا۔ ایرانی پارلیمنٹ میں ارکان کی جانب سے “شکریہ پاکستان” کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے، جبکہ صدر مسعود پزشکیان نے پاکستانی پارلیمنٹ کے مؤقف کو سراہتے ہوئے دلی شکریہ ادا کیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے اسرائیلی اقدامات کو گھناؤنا قرار دے کر ایران کے ساتھ یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا، اور جہاں ضرورت پڑی ایران کا ساتھ دینے کا عندیہ دیا۔ ایرانی اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بھی اسرائیل کے حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے ایرانی قوم کو متحد اور ہوشیار رہنے کی تلقین کی۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے صدر پزشکیان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور اسرائیلی حملوں میں انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کی۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے حق میں پاکستان کے واضح مؤقف کی بھی یاد دہانی کرائی اور اسرائیلی جارحیت کو عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا۔
ایرانی صدر نے اس مشکل وقت میں پاکستان کی یکجہتی کو تاریخی قرار دیتے ہوئے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔