جے یوآئی ضلع کوئٹہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ قسط نمبر 3
تحریر عبدالغنی شہزاد
30ستمبر۔بلوچستان کی قدیم دینی درس گاہ جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ پر پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کا سخت احتجاج ہوا متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کیے جانے تک سرکی روڈ بلاک کیا گیا ، بالآخر مذاکرات کامیاب ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مطالبات تسلیم کئے گئے کارکن اور مدرسے کے اساتذہ کو رہا کیا گیا اور متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کیا گیا۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے مولانا عبد الرحمن رفیق نےمظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نماز جمعہ کے دوران پولیس انتظامیہ کی جانب سے جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ کے اساتذہ اور مقامی باشندوں کے گھروں پر غیر قانونی چھاپوں اور چاردیواری کے تقدس کی پامالی کے باعث پیدا ہونے والی ناخوشگوار صورتحال کے باعث جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے کارکنوں کے سخت احتجاج کے باعث جمعیت کی قیادت میں پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مذاکرات میں تمام تر مطالبات تسلیم کئے گئے اور احتجاج پرامن طور پر ختم کرنے کا اعلان کرتا ہوں۔ ناخوشگوار صورتحال کی تمام تر ذمہ داری پولیس انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ہم مدارس کے تحفظ اور ان کی عظمت کے لیے جان کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔
2اکتوبر۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالرحمن رفيق کی قیادت میں جمعیت کی وفد نے آج ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر میسر سے ملاقات
کی وفد میں جمعیت کے سئینر نائب امیر مولانا خورشید احمد ، ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ، نائب امیر مولانا محمد ایوب ، مفتی عبد السلام ریئسانی ،معاون سیکرٹری اطلاعات میر فاروق لانگو چوہدری محمد عاطف مولانا محمد عارف شمشیر اور دیگر شامل تھے ،وفد نے ڈی آئی جی کوئٹہ کے ساتھ ملاقات میں کوئٹہ میں امن وامان ڈکیتی قتل وغارت گیری اور دیگر مسائل کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے اپنا موقف پیش کیا۔وفد نے کوئٹہ میں منشیات فروشوں کے خلاف ڈی آئی جی کی جانب سے کامیاب کاروائی خصوصا سٹی نالے میں آپریشن کاخیر مقدم کرتے ہوئے انھیں سراہا یہ کارروائی جمعیت علماء اسلام کادیرنہ مطالبہ تھا جو اظفر میسر نے پورا
کیا،وفد نےمنشیات استعمال کرنے والے تمام عادی افراد جوکہ اس وقت پورے شہر میں پھیل چکے ہیں کی گرفتاری دیکھ بھال وعلاج ومعالجے پر زور دیا اور اس سلسلے میں منشیات کے عادی افراد کے علاج ومعالجے کے لیے مشرقی بائی پاس میں قائم کمپلیکس کو مزید فعال بنانے اور اس میں زیادہ تعداد میں منشیات کے عادی افراد کے لئے گنجائش پیدا کر کے زیادہ لوگوں کے علاج کرنے اور بلیلی میں قائم بیگر ھاوس کو بھی منشیات کے عادی افراد کے علاج کے لیے مختص کرنے پرزور دیا ۔
وفد نے شہر میں دن دھاڑے لوگوں کے گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے افراد اور کالی شیشے والی گاڑیوں میں سوار مسلح جتھوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بھی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ۔نیز کوئٹہ کے تمام تھانوں میں ظلم کے خلاف انصاف کی فراہمی اور عوام کی داد رسی کے لئے ایماندار اور باہمت افسروں کی تعیناتی کا بھی مطالبہ
کیا وفد نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں اور شاہراوں پرسرعام فحاشی پھیلانے والے خواجہ سراؤں اور شہر کے مختلف علاقوں اور پلازوں میں قائم فحاشی عریانی اور بدکاری کے اڈوں کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا جو بااثر افراد کی سرپرستی میں فحاشی وعریانی پھیلاکر نوجوان نسل کو برائی کی طرف راغب کرنے کی مذموم سازش میں مصروف عمل ہیں۔
جمعیت علماء اسلام کی وفد نے ڈی آئی جی کوشہر میں ہر قسم کی برائی فحاشی عریانی، منشیات فروشی اور ظلم کے خلاف کاروائی کرنے میں جماعت کی طرف سے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی
3اکتوبر۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امراء اور سرپرست حضرات کا اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق محمدی مسجد سٹیلائٹ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔
4اکتوبر۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی ( اقلیتی ونگ) کو فعال بنانے کے حوالے سے اہم اجلاس زیر صدارت ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ منعقد ہوا،اجلاس میں ضلعی نائب امیر مفتی عبد الغفور مدنی ،ضلعی معاون سالار حاجی عبداللہ سلیمان خیل ، ناصر مسیح ، کامران مسیح ، شہزاد کندن شریک ہوئے۔
5اکتوبر۔ جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے شعبہ اطلاعات ضلعی معاونین اطلاعات کا اجلاس زیر صدارت سیکرٹری اطلاعات حافظ عبدالغنی شہزاد منعقد ہوا،اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیراحمد کاکڑ نے خصوصی شرکت
کی ،اجلاس میں مفتی نیک محمد فاروقی ، چوہدری محمد عاطف ،مولاناجمال الدین حقانی نے شرکت کی
اجلاس میں شعبہ اطلاعات پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا کے حوالے سے طویل مشاورت ہوئی مشاورت کے بعد اہم فیصلے ہوئے۔
6اکتوبر۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے تمام ماتحت تحصیلوں اوریونٹوں کے امراء ونظماء کا نمائندہ اجلاس زیر صدارت ضلعی نائب امیر مولانا محمد ایوب منعقد ہوا،جبکہ اجلاس سے ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ اور یونٹوں کے نمائندوں نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور خطاب کیا ۔
8اکتوبر۔جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے سرپرست مولانا مفتی محمد روزی خان ،ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ ، ڈپٹی جنرل سیکریٹری مولانا حافظ مسعود احمد ، کمشنر اے سی اور تحصیلدارضلعی سالار حافظ سید سعداللہ آغا کے منہدم مکان کا جائزہ لیا۔ حکام نے جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی قیادت کویقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتے کے اندر انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
14اکتوبر۔جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا کے نائب امیر مولانا مفتی فضل غفور کے اعزاز میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کی جانب سے ضلعی دفتر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب سے ضلعی امیر مولانا عبد الرحمن رفیق، مولانا مفتی فضل غفور ، ضلعی جنرل سیکرٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے خطاب کیا۔
14اکتوبر۔جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کی مجلس عاملہ کا اجلاس زیر صدارت امیر جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ مولانا عبدالرحمن رفیق منعقد ہوا، جس میں کوئٹہ کی سطح پر مختلف مقامات پر تربیتی کنونشنز کیلئے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش ہوئی۔
(جاری ہے )