تین سال سے کہہ رہے ہیں عدالتی کارروائی کیلئے کیمرہ لگائیں ، شاہد خاقان عباسی 

0 139

 تین سال سے کہہ رہے ہیں عدالتی کارروائی کیلئے کیمرہ لگائیں ، شاہد خاقان عباسی 

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے ، تین سال سے کہہ رہے ہیں عدالتی کارروائی کیلئے کیمرہ لگائیں،افغانستان کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے ،افغانستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ملک میں احتساب کے عمل کی حالت سب کے سامنے ہے ،تین سال سے کہہ رہے ہیں کہ عدالتی کارووائی کیلئے کیمرے لگائیں ،نام نہاد احتساب کا عمل سب کو دیکھانا چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت اسی

ٹرمینل سے اضافی معاہدہ کرنا چاہتی ہے ،ایل این جی میں موجودہ حکومت نے کرپشن کی ،موجودہ حکومت نے مہنگی ایل این جی خریدی ،چیئرمین نیب اپنی ملازمت کی توسیع میں مصروف ہونگے ،ان کو حکومتی کرپشن نظر نہیں آتی ۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان بارے جو حکومت کی پالیسی ہو گی اسکے اثرات بھی گہرے ہونگے ،حکومت جو پالیسی بناے اسے پارلیمنٹ میں لایا جائے ،افغانستان کا معاملہ بہت پیچیدہ ہے ،افغانستان کی عوام کی خواہشات کے مطابق آگے بڑھنا چاہیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.