سیلاب سے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے بعد بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے ،علی اکبر بلوچ

0 271

صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے جھل مگسی اور کوہلو میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور پلوں کی بحالی کا کام تیز کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں جاری حالیہ بارشوں اور سیلاب سے رابطہ سڑکوں اور پلوں کی بحالی کے بعد بھی ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے لہذا متاثرہ علاقوں میں جہاں جہاں بھی رابطہ سڑکیں یا پل متاثر ہورہے ہیں انہیں فوری بحال کیا جائے سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کوہلو میں متاثرہ سوناری پل کو جلد از جلد بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوے کہا کہ مذکورہ پل کو بحال کرنے کے بعد رپورٹ محکمہ کو ارسال کریں انہوں نے کہا کہ سبی تا کوہلو شاہراہ پر سوناری پل کی بہت بڑی اہمیت ہے لہذا بحالی کے کام میں سست روی نہیں ہونی چاہیئے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے جھل مگسی میں نوتال تا گنداواہ شاہراہ کو بھی فوری بحال کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات کی اولین ترجیح ہے کہ صوبے کے تمام رابطہ سڑکوں اور پلوں کو ہرممکن بحال رکھیں تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں میں کسی بھی قسم کی مشقلات درپیش نا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی صورتحال کے پیش نظر محکمہ مواصلات و تعمیرات کے تمام آفیسران اپنے عملے اور مشینری کے ساتھ ہمہ وقت الرٹ رہیں انہوں نے کہا کہ محکمہ مواصلات و تعمیرات صوبے میں جاری ہنگامی صورتحال کے پیش نظر روز اول سے بحالی کے سرگرمیوں میں پیش پیش ہے اور مستقبل میں بھی اس ہنگامی صورتحال میں بحالی کی سرگرمیوں میں ہراول دستے کا کردار نبھائیں گے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.