ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم
ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم
کوئٹہ(ویب ڈیسک)ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم کی ایف سی بلوچستان (نارتھ)کی جانب سے سبی کی تحصیل لہڑی، سلطان کوٹ ٹلی اور اس سے ملحقہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں سیلاب زدگان میں مفت راشن کی تقسیم کی گئی اس سلسلے میں 300 خاندانوں میں مفت راشن پیکیجز تقسیم کیے گئے جس میں
اشیا خردونوش کی تمام چیزیں موجود تھی اس کا مقصد سیلاب زدگان میں غذائی قلت کو پورا کرنا تھا اس کے علاوہ متاثرین میں پکا ہوا کھانا اور مفت ادویات بھی تقسیم کی گئی فرنٹئیر کور بلوچستان(نارتھ)ریلیف کے اس کارخیر کو جاری رکھے گی۔سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ)کا شکریہ ادا کیا۔
[…] ایف سی (نارتھ) کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مفت میڈیکل کیمپ کا قیام […]