افغان طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، عالمی برادری جنگ زدہ ملک ے عوام کے ساتھ کھڑ ی ہو ،وزیراعظم

0 221

افغان طالبان کو اپنے وعدے پورے کرنے چاہئیں، عالمی برادری جنگ زدہ ملک ے عوام کے ساتھ کھڑ ی ہو ،وزیراعظم

دوشنبے (ویب ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان کو افغانستان میں کیے گئے وعدوں کو پورے اور عالمی برادری کو جنگ زدہ ملک کی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، انسانی بحران کو روکنا اور معاشی بحران یکساں طور پر فوری ترجیحات ہیں،افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ کو بالآخر ختم کرنے کا ایک نادر موقع ہے، اس لمحے کو ضائع نہیں کرنا چاہیے

،نازک موڑ پر منفی باتیں پھیلانا یا پروپیگنڈے میں ملوث ہونا دانشمندی نہیں ہوگی،یہ صرف امن کے امکانات کو کمزور کرنے کا کام کرے گا،ہمیں کووڈ 19 وبائی مرض کے منفی معاشی اثرات کو کم کرنے کے لیے اپنی اجتماعی کوششوں کو بھی مضبوط کرنا چاہیے، مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، ہم آزاد خودمختار فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ وہ جمعہ کو تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں 20 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف

ہیڈز آف اسٹیٹ (ایس سی او سی ایچ ایس) کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔افغانستان کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران نے کہا کہ طالبان کے قبضے اور غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں ایک نئی حقیقت سامنے آئی۔انہوںنے کہاکہ یہ سب کچھ خونریزی، خانہ جنگی اور پناہ گزینوں کے بڑے پیمانے پر ہجرت کے بغیر ہوا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.