بھارت سپائیلر کا کردار ترک کر کے امن کاوشوں کا حصہ بنے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

0 5

بھارت سپائیلر کا کردار ترک کر کے امن کاوشوں کا حصہ بنے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

دوشنبے (ویب ڈیسک)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سپائیلر کا کردار ترک کر کے امن کاوشوں کا حصہ بنے، کاسا 1000،تاپی گیس پائپ لائن اور ریل لنک منصوبے، پورے خطے کیلئے یکساں طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں،اگر افغانستان میں صورتحال خراب ہوتی ہے تو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کو اپنا نیٹ ورک بڑھانے کا موقع میسر آ سکتا ہے

۔جمعہ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس 2021اور علاقائی صورتحال کے حوالے سے دوشنبے میں مقامی و بین الاقوامی میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ کاسا 1000،تاپی گیس پائپ لائن اور ریل لنک منصوبے، پورے خطے کیلئے یکساں طور پر مفید ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان بہت گہرے تعلقات ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر پاکستان، روس، ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا،جس میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،ہم نے خطے میں امن و استحکام کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.