موجودہ حکومت جان بوجھ کر تحصیل شاہرگ کو پسماندگی کی طرف لے جارہے ہیں، حاجی لعل محمد خوستی

0 198

ہرنائی (نامہ نگار) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی تحصیل شاہرگ کے حاجی لعل محمد خوستی ، عنایت اللہ ترین ، حاجی حضرت علی شاہ ، ضیائ الحق ترین ، ڈاکٹر امان اللہ خان ، ڈاکٹر صابر شاہ ، ملک مرتضیٰ خان ، دلاور شاہ ، محب آللہ ترین ، ماسٹر آمین اللہ خان اور دیگر ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت نے جان بوجھ کر تحصیل شاہرگ اور ضلع ہرنائی کو پسماندگی کی طرف دکھلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایم، این، اے منسٹر اور ایک این، پی، اے ہونے کی باوجود ہمارے ضلع اور تحصیل شاہرگ میں تین سال گزرنے کے بعد کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا ہیں۔ تحصیل شاہرگ میں ایک بینک اسلامی تھا اس کو بھی آج سے مکمل طور پر بند کیا گیا اس کے سارے سامان گاڈی میں لوڈ کرکے لیے گئے جو کہ علاقے کے ساتھ سراسر ظلم اور نا انصافی ہے اور انہوں نے کہا کہ ھمارے ایم، این، اے منسٹر اور ایم، پی، اے سب اپنے اپنے کرپشن و کمیشن میں مصروف ہے علاقے کے عوام کا ان لوگوں کے ساتھ کوئی فکر نہیں ہے ترقیاتی کام التوا کے شکار ہے شاہرگ تحصیل کی فعالیت نہیں ہوئی ہے۔ اور اسی طرح ہمارے ریلوے ٹریک کے کام سابق صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال کے دور حکومت میں ہوا ہے مگر ابھی تک ریل گاڈی کو چلایا نہیں جارہا شاہرگ کے لائیو سٹاک ہسپتال کہی سالوں سے بند ہے۔
منسٹر صرف اسمبلی میں تنقید کرنے تک محدود ہے پہلے تو کبھی کبھی ایک فاتحہ خوانی کرنے کیلئے آتے تھے ابھی وہ بھی چھوڑ دے کیونکہ فاتحہ خوانی پر آتے ہیں تو عوام ان سے کام نہیں کرنے کی وجہ پوچھتے ہیں جو کہ ان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے اور انہوں نے کہا کہ ہمارے ضلع کی طرح پورے پشتون اضلاع کو نظر انداز کیا یے صوبائی کابینہ میں شامل تمام پشتون وزرائ خواب خرگوش سوئے ہوئے ہے صرف ٹائم پاس کرتے ہیں وقت گزارتے ہیں اور اپنے کرپشن کرنے میں مصروف ہے اور اخیر میں انہوں نے ضلع ہرناہی اور شاہرگ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے حقوق کیلئے متحد ہوکر اپنے ان لوگوں سے اپنے حق وصول کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.