بلوچستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کی کشمکش کو جلد ختم کیا جائیگا،سردار رند

0 18

بلوچستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کی کشمکش کو جلد ختم کیا جائیگا،سردار رند

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان سردار یار محمد رند کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر نصیب اللہ مری ، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری ، ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل ، صوبائی وزیر میر عمر جمالی ، ایم پی اے مبین خلجی ، ایم پی اے بی بی فریدہ نے شرکت کی اجلاس

میں موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل تبادلہ خیال کیاگیا۔اجلاس میں متفقہ فیصلہ ھوا کہ بلوچستان عوامی پارٹی مرکز اور صوبے میں ہماری اتحادی جماعت ھے ، بلوچستان عوامی پارٹی کی اکثریت جو فیصلہ کریں گی اس کے بعد ہم دوبارہ مل کر ہم ان کے ساتھ مذاکرات کریں گے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے میں اکثریتی جماعت اور ہماری اتحادی ھے ہم یہ امید کرتے ھیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین بلوچستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ھوئے کوئی مثبت فیصلہ کریں گے تاکہ بلوچستان میں موجودہ سیاسی صورتحال کی کشمکش کو ختم کیا جاسکے۔ آخر میں پاکستان تحریک انصاف سردار رند کی جانب سے پارلیمانی ارکان کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیاگیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.