صوبے کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے،نور محمد دمڑ
کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماءصوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ صوبے کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے صوبے کے نوجوان باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں، صوبے کے نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپورحصہ لیا کرے حکومت صوبے کے کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرے گی
ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پاکستان ڈائمنڈ جوبلی پہلا وزیر اعلی بلوچستان تیسرا میل فی میل نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ کے فائنل کے موقع پر بطور مہمان خصوصی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کا تقریب پہنچنے پر تپاک استقبال کیاگیا پھول کی پتیاں نچاور کی اور گلدستے بھی پیش کئے گئے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑنے باکسنگ کا فائنل میچ دیکھا اور کھلاڑیوں میں میڈلز اور شیلڈ تقسیم کئے