ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے چارج سنبھالتے ہی جامعہ گوادرکے اضافی اکیڈمک بلاک کا دیرینہ مسلہ حل کر دیا

0 243

گوادر(خ ن)ڈپٹی کمشنر گوادر عزت نزیر بلوچ نے چارج سنبھالتے ہی جامعہ گوادرکے اضافی اکیڈمک بلاک کا دیرینہ مسلہ حل کر دیاہے، گوادر یونیورسٹی پچھلے سال اکتوبر میں قائم ہوئی تھی اور 2017 سے تربت یونیورسٹی کے کیمپس کے حیثیت سے گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر کے دو تنگ بلاکس میں اپنی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں جاری رکھنے پر مجبور تھی۔ ڈپٹی کمشنر عزت نزیر بلوچ نے پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گوادر کی رضامندی سے یونیورسٹی آف گوادر کے ساتھ عارضی طور پر ایک اکیڈمک بلاک اور دو سٹوڈنٹ ہاسٹلز کی فراہمی کے ایک معاہدے پر دستخط کئے۔ جامعہ گوادر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرسید منظور احمد اور انتظامی افسران نے اس اقدام پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.