پی ٹی آئی کا جلسہ21 ستمبر :ٹائیں ٹائیں فش یا دما دم مست قلندر؟

0 158

 

 

پی ٹی آئی کا جلسہ21 ستمبر :ٹائیں ٹائیں فش یا دما دم مست قلندر؟

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر مودی نے کیا پیغام دیا؟جانیے

پی ٹی آئی کیجانب سے لاہور جلسے کی بھرپور تیاریاں ، پنجاب حکومت نےبھی نمٹنے کیلیے انتظامات مکمل کر لیے۔لاھور جلسے کے اعلان کے بعد اس کی کامیابی کے لیےحکمتِ عملی کی تشکیل کا ٹاسک بھی وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہی دیا گیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں صوبائی قائدین سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے جبکہ گذشتہ روز 15 ستمبر کو وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں انصاف یوتھ ونگ پنجاب سمیت تنظیمی رہنماؤں سے بھی ملاقات کی جس میں جلسے سے متعلق مشاورت کی گئی۔خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر مینہ خان آفریدی نے بتایا کہ ’لاہور جلسہ اسلام آباد سے بھی بڑا ہوگا۔

یااللہ خیر، سیارچہ زمین کی طرف بڑھنے لگا

وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور صوبے سے جانے والے تمام قافلوں کی قیادت کرتے ہوئے پنجاب میں داخل ہوں گے۔‘رکنِ صوبائی اسمبلی فضل الٰہی نے مؤقف اختیار کیا کہ ’وزیراعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کے ہر رُکن کو اپنے ساتھ ایک ہزار کارکن لانے کا ٹاسک دیا ہے۔

 

ہماری تیاری مکمل ہے اور صرف پشاور سے 20 ہزار سے زیادہ کارکن لاہور جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی قائدین بھی صوابی میں جمع ہوں گے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے ساتھ لاہور روانہ ہونگےپی ٹی آئی یوتھ ونگ پنجاب کے جنرل سیکریٹری نے بتایا کہ ’ہم قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنے جارہے ہیں

 

جس کے لیے انتظامیہ سے این او سی کے حصول کے لیے درخواست بھی دے دی گئی ہے۔‘انھوں نے مزید کہا کہ ’لاہور کے مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کے لیے اجازت مانگی گئی ہے،

 

این او سی اگر مل گیا تو پرامن طریقے سے جلسہ کیا جائے گا اور اگرنہ ملا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے

 

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان نے اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’این او سی ملے یا نہ ملے لاہور کا جلسہ ہوگا اور تمام کارکن اس کی بھرپور تیاری کریں۔‘

 

اس حوالے سے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب سردار عظیم اللہ خاں ایڈوکیٹ نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ہماری درخواستیں عدالت میں پینڈنگ ہیں اور انشااللہ ہمیں یقین ہے کہ جلسے کی اجازت مل جائے گی۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف لاہور کی قیادت نے بھی جلسے کی کامیابی کے لئے مہم شروع کردی ہے ۔

 

ممبر صوبائی اسمبلی و صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود نے21 ستمبر کو ہونے والے جلسہ کے حوالے سے لاہوریوں کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ورکر عمران خان کے پیغام پر بھرپور انداز میں نکلیں گے۔این اے 119 پی پی 150 یو سی 132 میں شہزاد کھرل ، چوہدری یوسف اور انجم سلیم کی جانب سے 21 ستمبر لاہور جلسے کے لیے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لاہور اویس یونس نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور اہل علاقہ کو جلسے میں شرکت کی

 

خصوصی دعوت دی ۔حقیقی ایم پی اے پی پی 151 ملک حماد اعوان نےلاہور جلسہ کے حوالے سے اپنے حلقے کی عوام کے لیے پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام انشا اللہ 21 ستمبر کو جوق در جوق نکلیں گے۔

 

 

کوئٹہ میں کوچ الٹنے سے درجنوں ایف سی اہلکار زخمی

 

 

جلسے کے لئے خصوصی 18 رکنی سکیورٹی ٹیم تشکیل
پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 21 ستمبر مینار پاکستان جلسے کے لیے کنوینیٸر احمر بھٹی کی قیادت میں 18 رکنی سیکیورٹی ٹیم تشکیل دے دی۔ اس حوالے سے صدر پی ٹی آٸی لاہور شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکرٹری اویس یونس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 

 

27 رکنی مینجمنٹ کمیٹی بھی تشکیل

پاکستان تحریک انصاف لاہور نے 21 ستمبر مینار پاکستان جلسے کیلئے علی امتیاز وڑاٸچ کی قیادت میں 27 رکنی جلسہ مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی، اس حوالے سے صدر پی ٹی آٸی لاہور شیخ امتیاز محمود اور جنرل سیکرٹری اویس یونس نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

 

عیدمیلادالنبیﷺ کے موقع پر مودی نے کیا پیغام دیا؟جانیے

 

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.