ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار“ کا ٹریلر جاری

0 188

ماہرہ خان کی ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار“ کا ٹریلر جاری

کراچی(ویب ڈیسک)پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار“ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔پاکستان کی پہلی خاتون لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم ”ایک ہے نگار“ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا۔ فلم میں ماہرہ خان نے نگار جوہر کا مرکزی کردارادا کیا ہے۔ یہ ٹیلی فلم پاک فوج کی پہلی تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی پاکر ملک کی پہلی لیفٹیننٹ جنرل اور پاکستان کی پہلی خاتون سرجن نگار جوہر کی

 

زندگی پر مبنی ہے۔تقریباً2 منٹ کے ٹریلر میں نگار جوہر کی ابتدائی زندگی سے لے کر ان کے لیفٹننٹ جنرل بننے تک کی کہانی کو دکھایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے اس سفر میں کتنی مشکلات اور فتوحات حاصل کیں۔ پاک فوج نے اس فلم کے ذریعے لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ماہرہ خان نے گزشتہ روز فلم کا ٹریلر اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ پر شیئر کرتے ہوئے اس کردار کو کرنے کا تجربہ بیان کرتے ہوئے لکھا ”اس کے لیے کائنات کی بہت شکر گزار ہوں یہ تجربہ، یہ کردار، اس بار۔۔۔ میں امید اور دعا کرتی ہوں کہ ہم نے جنرل نگار کی زندگی اور میراث کے ساتھ انصاف کیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.