بچوں کی ویکسینیشن اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین لگانے کو یقینی بنایا جائے،گورنر بلوچستان
بچوں کی ویکسینیشن اور حاملہ خواتین کو ٹی ٹی ویکسین لگانے کو یقینی بنایا جائے،گورنر بلوچستان
کوئٹہ (ویب ڈیسک )گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ معاشرے کے تمام افراد ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل یقینی بن سکیں. گورنر بلوچستان نے تمام متعلقہ ذمہ دار حکام اور لیڈی ہیلتھ ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے کیچمنٹ ایریاز میں گھر گھر جا کر بچوں کی ویکسینیشن اور حاملہ
خواتین کو ٹی ٹی ویکسین لگانے کو یقینی بنایا جائے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز گورنرہاوس کوئٹہ میں ماں اور بچے کی صحت کا ہفتہ منانے سے متعلق منعقدہ تقریب کا آغاز کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے تمام علما کرام اور میڈیا پرسنز پر زور دیا کہ وہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں. صوبائی مینجر ڈاکٹر سمیع اللہ کاکڑ نے بتایا کہ یہ ہفتہ سال میں دو دفعہ منایا جاتا ہے. اس دفعہ یہ ہفتہ بلوچستان کے تمام اضلاع میں 18 اکتوبر سے 23 اکتوبر تک منایا جا رہا ہے. اس ہفتے کے دوران دو سال سے پانچ سال تک کے بچوں کو پیٹ میں کیڑوں کے ادویات بھی فراہم کی جائیگی