بلوچستان عوامی سٹوڈنٹ فیڈریشن قائمقام صدر ظہور بلیدی کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، فرید بگٹی
کوٸٹہ ( پ ر )بلوچستان عوامی سٹوڈنٹ فیڈریشن کے مرکزی رہنما جناب فرید بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی بنیاد رکھنے کے بعد مسلسل آئین کی خلاف ورزی کی گئی تمام ونگز کو غیر معروف اور غیر سیاسی افراد کے ہاتھوں تمہا دی گئی
پارٹی کی حکومت کے باوجود مظبوط ہونے کے بجائے دن بہ دن اپنی ساکھ کھوتا رہا جب غیر سیاسی فیصلے جاری رہے تب ورکرز نے خاموشی اختیار کی یا پارٹی کو خیرباد کہہ گئے فرید بگٹی کا مذید کہنا تھا کہ جب اعلیٰ قیادت نے بحران کو دیکھ کر پارٹی بنانا چاہا تو ان کے حلقوں میں بھی مداخلت شروع کی گئی، اب چونکہ سابقہ صدر نے صدارت سے استعفیٰ دے دیا اور جناب محترم ظہور بلیدی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا ہے جس کی سیاسی قد کو مدنظر رکھتے ہوئے بی اے ایس ایف کے نظریاتی نوجوانوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ قائم مقام صدر کی حمایت جاری رکھیں گے پارٹی کی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے جناب ظہور بلیدی نے جو بیڑا اٹھایا ہے قابلِ ستائش ہے بی اے ایس ایف اپنی قائد کو خراج تحسین پیش کرتی ہے بلوچستان میں جاری سیاسی بحران کے خاتمے تک ظہور بلیدی کے شانہ بہ شانہ کھڑے رہنگے