دہشت کے خاتمے کی جنگ میں کامیابی عوام اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی ہوگی،وزیراعلیٰ بلوچستان
۔وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کاروائی پر اظہار اطمینان
۔وزیراعلئ کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین
۔سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا۔وزیراعلئ
۔وزیراعلئ کا کاروائی کے دوران 3 سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار
۔ہمارے سیکیورٹی ادارے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں۔وزیراعلئ
۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔وزیراعلئ
وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مستونگ کے علاقے اسپلنجی میں دہشت گردوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کاروائی پر اظہار اطمینان کیا ہے وزیراعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوۓ کہا ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر کے انہیں بھاری جانی نقصان پہنچایا. وزیراعلیٰ نے کاروائی کے دوران 4سیکیورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے جرات و بہادری کے ساتھ دہشت گردوں کا کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کو یقینی بنانے کا پختہ عزم رکھتے ہیں وزیراعلئ
نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کی جنگ میں کامیابی عوام اور ہمارے سیکیورٹی اداروں کی ہوگی ۔