عمرانی زہریلہ فتنہ ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہے،حافظ حمداللہ
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما ءحضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ سیرت النبی ﷺ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے نوجوان غیر کے طور طریقے اپنانے کی بجائے سیرت النبی پر عمل کرکے نجات حاصل کرسکتے ہے عمرانی زہریلہ فتنہ ملک و قوم کیلئے تباہ کن ہے نوجوانوں کو بداخلاقی بدتہذیبی اور بد گفتاری کے لاعلاج مرض کا شکار بنایا سیاسی جماعتوں کاایک دوسرے سے اختلاف جمہوری حق ہے مگر انکے آڑ میں ملک کی سیاسی قیادت کی پگڑیاں اچھالنا پی ٹی آئی کا ایجاد کردہ عمل ہے
جو ملک کی سیاسی عمل کیلئے نقصان دہ تباہ کن ہوگاان خیالات کااظہار انہوں نے جمعیت علمااسلام بٹل دوراھا ضلع مانسہرہ کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؓ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی کانفرنس سے جمعیت علمااسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حضرت مولانا امجد خان صوبائی نائب امیر حضرت مولانا سید ہدایت اللہ شاہ حضرت مولانا شاہ عبدالقادر حضرت مولانا عبدالسلام
عزیزمولانا ناصر محمودودیگر رہنماں نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ ملک میں صاف شفاف الیکشن خواب کے سوا کچھ نہیں لگتا ہے لاڈلہ اب بھی کچھ لوگوں کا لاڈلا ہے آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر ملتان اور ملیر جیسا ہوگا عوام اس جھوٹے مکار مداری کے مکر فریب سے باز رہیں انہیں ملک دشمن قوتیں سپورٹ کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ملک جس معاشی بحران سے گزررہا ہے یہ عمرانی حکومت کا تحفہ ہے انکی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے تاریخ ثابت کرینگی کہ پی ڈی ایم سیاست نہیں ریاست کی بچاو کیلئے جدوجہدکررہی تھی