ضلع شیرانی کے تمام سکولوں کا دورہ میرےاولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈی سی شیرانی

0 145

شیرانی(خ ن)ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے ڈسٹرکٹ شیرانی میں گورنمنٹ ہائی سکول خان عالم کپیپ کا دورہ کیا سکول کے پرنسپل عزیز الرحمان نے ڈپٹی کمشنر کو سکول کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر حضرت ولی نے مختلف کلاسوں کا بھی دورہ کیا اور بچوں سے سوال پوچھے انہوں نے بچوں اور استادوں کے درمیان ایک خوبصورت تعلیمی ماحول کو

دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔سکول کے چار اساتذہ سکول سے اتفاقیہ رخصت پر تھے کیونکہ وہ کورٹ میں پیشی کیلئے گئے تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شیرانی حضرت ولی کاکڑ نے کہا کہ ضلع شیرانی کے تمام سکولوں کا دورہ میرےاولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اور تعلیم سب کا حق ہے انہوں نے ضلع شیرانی کے تمام اساتذہ کو ہدایت کی کہ کسی صورت بھی استادوں کو غیر حاضری پر معاف نہیں کرونگا۔ تعلیم ہی کے زریعے علاقے اور ملک کی ترقی ممکن ہے، مستقبل کے معماروں کو بہترین تعلیم دلانے کا خواہاں ہوں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.