سیلاب متاثرین کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، مدثر جمالی
گنداخہ:(نامہ نگار فرید احمد) تفصیلات کے مطابق BRSP جعفرآباد کی جانب سے ڈسٹرکٹ کوارئینٹر مدثر جمالی کی سربراہی میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں خشک راشن اور واٹر بوتلیں تقسیم کیے گئے راشن میں اٹا،چاول،چینی،دالیں اور ضروریات زندگی کی اشیاء شامل تھیں جبکہ متاثرین میں خوشی لہر دوڑنے لگی اس موقع پر
BRSPجعفرآباد کے ڈسٹرکٹ کوارئینٹر مدثر جمالی نے سینئر صحافی تحصیل پریس کلب گنداخہ کے صدر چاچا محمد عظیم جمالی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین تنہا نہیں چھوڑیں گے اور اوستہ محمد اور گنداخہ کے سیلاب متاثرین میں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے آج بھی الحمد اللہ اوستہ محمد میں 500 سو متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن تقسیم کیے گئے اور سیلاب متاثرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا BRSP کا وژن ہے ان شاءاللہ جلد تحصیل گنداخہ کے متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام شروع کیا جائے گا۔