عالمی برادری فلسطینیوں کا قتل عام بند کرائے۔ٹرانسپورٹرز

0 137

کویٹہ(پ ر)ال بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی حبیب اللہ بادیزئی، سیکرٹری جنرل حاجی میر اکبر لہڑی اور دیگر عہدے داروں حاجی ولی خان اچکزئی، حاجی موسیٰ جان ،حاجی شمس اللہ نے فلسطین میں انسانیت کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اور عالمی برادری خصوصا مسلم امہ سے اپیل کی ہے۔ کہ فلسطینی عوام کا قتل عام بند کرانے میں کردار ادا کریں۔ خصوصا اسلامی دنیا ” مسلم یونائٹڈ نیشن” ( ایم یو این) قائم کر کے مسلم ممالک کے حقوق کا تحفظ کرے. انہوں نے کہا. کہ اسرائیل فلسطین میں خواتین اور بچوں کا قتل عام کر رہا ہے. اور انتہائی مہلک ہتھیار، مواد، میزائل وغیرہ استعمال کیے جا رہے ہیں۔ لیکن اقوام متحدہ اور دنیا میں امن کے دعویدار ممالک نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ بالخصوص مسلم ممالک نے بے شرمی اور بے حسی کی انتہا کر دی ہے۔ حالانکہ امریکہ اور دوسرے ممالک کھلم کھلا نہ صرف اسرائیل کی حمایت کر رہے ہیں۔ بلکہ براہ راست اسرائیلی قتل عام میں اس کا ساتھ بھی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ اسی طرح اسلام کی بنیاد پر قائم ہونے والے پیارے پاکستان کے حکمرانوں نے اسرائیلی بربریت پر چھپ ساد لی ہے۔ لیکن 22 کروڑ پاکستانیوں کے دل فلسطینیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ ہر طرح سے فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا۔ کہ فلسطینی مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کے لیے اپنا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں۔ لہذا دنیا بھر کے مسلمانوں کا فرض ہے۔ کہ وہ فلسطینیوں کی ہر طرح سے مدد کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.