سونا پھر مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت 1 بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں سات ڈالر کا اضافہ ہوگیا، جس کہ بعد نئی عالمی قیمت (2682)ڈالر کی بلند سطح پر آ گئی۔دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کے دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت (700)روپے کے اضافے سے (277900)روپے کی نئی بلند ترین سطح پر آگئی اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی (600)روپے کے اضافے سے (238254)روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔سونے کی قیمتوں میں اضافے کہ برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے (3050)روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے (2614.88) روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔