مودی سرکار کا نیا وار، تاج محل پر جھوٹی فلم ریلیز

0 45

مودی سرکار کا نیا وار، تاج محل پر جھوٹی فلم ریلیز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت ایک بار پھر متنازعہ کارروائیوں کی وجہ سے خبروں میں آئی ہے۔ اس بار معاملہ ہندوستان کی تاریخ اور ثقافتی ورثے سے متعلق ہے۔

مودی سرکار نے حال ہی میں “دی تاج سٹوری” کے نام سے ایک فلم ریلیز کی، جس میں تاج محل کی تاریخ کو اپنی مرضی کے مطابق پیش کیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اس فلم کے ٹریلر کے سامنے آنے کے بعد صارفین نے شدید تنقید کی اور حکومت کو تاریخی حقائق مسخ کرنے کے الزام میں تنقید کا نشانہ بنایا۔

ماہرین اور تجزیہ نگاروں کے مطابق، مودی حکومت کی یہ کوشش نوجوان نسل کے ذہنوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے اور اس سے بھارتی معاشرتی سوچ پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔ صارفین نے حکومت کی اس حرکت کو ہندوستان کے لیے خطرناک قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام تاریخ کے ساتھ کھلواڑ ہے۔

مودی سرکار کی جانب سے فلم کے ریلیز کے بعد بھی مثبت ردعمل کی توقع ظاہر کی گئی، لیکن سوشل میڈیا اور ماہرین کی جانب سے اس پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.