آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے قانون میں ترمیم پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

1 248

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کے قانون میں ترمیم پر حکومت کا ردعمل سامنے آگیا

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کر رہی، سپریم کورٹ نے 2019ء کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینےکا کہا تھا۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ماضی میں جو قانون سازی ہوئی وہ ختم ہونی چاہیے، توسیع ہر آرمی چیف کو ڈسٹرب رکھےگی، انہوں نے کہا کہ سینئر ترین کے طریقہ کار کے مطابق جو لوگ اس لیول پر پہنچتے ہیں

 

ان میں انیس بیس کافرق ہوتا ہے، کسی زمانے میں چیف جسٹس کی تقرری بھی تنازع کا باعث بنا کرتی تھی، اس میں ابہام اور کھینچا تانی رہتی تھی، جب سے چیف جسٹس کی تقرری کافارمولا طے ہوا کھینچا تانی ختم ہوگئی ہے، یہاں شایداس طرح سےتو نہ ہوسکے، لیکن کچھ پابندیوں کےساتھ یہ چیز بھی طےہونی چاہیے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] بھی نیا آرمی چیف آئے گا وہ سیاسی گند اپنے کندھوں پہ نہیں اٹھائے گا،شیخ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.