رئیس کاشف خان جمالی کی سربراہی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے موجودہ اور سابقہ ضلعی امیر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئ

0 193

گنداخہ (نورحسن جمالی) حقوق تحریک گنداخہ کے چئیرمن میر فھیم خان رند،صدر کرامت علی جمالی، اور رئیس کاشف خان جمالی کی سربراہی میں الخدمت فاؤنڈیشن کے موجودہ اور سابقہ ضلعی امیر کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے پریس کلب کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج کیا اس موقع پر یونٹ دلدار واہ جنرل سیکرٹری نور محمد جمالی، گوٹھ غلام محمد جمالی یونٹ کے صدر ارشاد جمالی، جنرل سیکرٹری آفاق جمالی اور نسیم اللہ رند بھی احتجاجی ریلی میں شریک تھے جبکہ احتجاجی ریلی سے حقوق تحریک گنداخہ کے چیئرمین میر فہیم رند، صدرکرامت علی جمالی، رئیس کاشف علی جمالی، ارشاد علی جمالی ،نوراحمدجمالی،آفاق احمد جمالی، حسن بخش جمالی، صاحب ڈنہ جمالی، اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کی ذیلی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن ایک بہترین نظم میں کام کررہی تھی مگر کچھ ان ہی ادارے کے لالچ پرست لوگوں نے جماعت اسلامی کے نظم کے خلاف کام کرکے اصل متاثرین کو نذرانداز کرکے زیادہ تر اپنے رشتہ دار سروسز ملازم طبقے کو بار بار گندم بیج،کیش،راشن کا ٹوکن دے کر اصل متاثرین کی حلق تلفی کررہے ہیں جس کی ہم پروزر مذمت کرکے جماعت اسلامی کے مرکزی امیر اور صوبائی امیر سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ موجودہ اور سابقہ ضلعی امیر کے خلاف انکوائری کرکے تحصیل گنداخہ کے اصل متاثرین کی داد رسی کرکے ریلیف فراہم کیا جائے کیا تحصیل گنداخہ میں دیگر علاقے بھی ہیں جہاں پر بے یارو مددگار متاثرین رہ رہے ہیں ان کے ساتھ حلق تلفی کی جارہی ہے اور برابری کی بنیاد پر متاثرین کو ٹوکن دے کر ریلیف دیا جائے اگر ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیے گئے تو ہم اپنے پرامن احتجاجی دائرے کو وسیع کرکے الخدمت جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار کے آفس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.