عوام کسی بھی زحمت سے بچتے ہوئے فوری طور پر اپنے بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی کی یقینی بنائیں، ایس ڈی او علی دوست بگٹی

0 223

سبی(رئیس علی ہانبھی) ایس ڈی او علی دوست بگٹی نے کہا ہے کہ عوام کسی بھی زحمت سے بچتے ہوئے فوری طور پر اپنے بجلی کے بقایاجات کی ادائیگی کی یقینی بنائیں، سبی میں کیسکو بل نادہندگان کے خلاف متحرک، بجلی کا بل جمع نہ کروانے والے صارفین کے کنکشن منقطع کر دئیے گئے,تفصیلات کے مطابق سبی میں ایس ای سبی محمد ہاشم جوگیزئی، ایکسین سبی محمد وریام منجھو کے احکامات پر ایس ڈی او کیسکو سبی علی بخش بگٹی نے بل ریکوری ٹیم ایل ایس خالد بگٹی، لائن مین کریم بخش اور لائن مین مہراللہ کے ہمراہ بل نادہندگان کے خلاف کاروائی کا

آغاز کر دیا بل جمع نہ کروانے والے صارفین کے بجلی کے کنکشن منقطع کر دیئے گئے جبکہ کئی صارفین کو وارننگز جاری کرتے ہوئے بجلی کا بل جلد جمع کروانے کی ہدایت کی گئیں اس موقع پر ایس ڈی او کیسکو سبی علی بخش بگٹی کا کہنا تھا کہ بجلی قوم و ملک کی امانت ہے عوام اپنے بجلی کے بلوں کو بروقت جمع کریں تاکہ واپڈا میں جاری ترقیات کام اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن ہو سکے ضلع بھر میں واپڈا کی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں گئیں ہیں جو بقایاجات کی ریکوری اور غیر قانونی کنکشن کے خلاف متحرک ہیں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کے لیے چوری پر قابو پانا اور ریکوری کرنا بہت اہم ہے عوام کو چاہئے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے میٹرز نصب کریں اور اپنے بل کے بقایاجات مقررہ تاریخ تک جمع کریں

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.