سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عوام کو صحیح معنوں میں خدمات پیش کرنے کے لیے تمام افسران کو کام کرنا ہوگا ،ڈی سی جھل مگسی

0 184

جھل مگسی(خ ن)ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ یاسر حسین کی زیر صدارت محکمہ تعلیم کے اسکولز کی بحالی و دیگر امور کے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں متعلقہ محکے کے آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں تعلیمی عمل کی بحالی سمیت دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بحث و مباحثہ کیا گیا ڈپٹی کمشنر جھل مگسی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ یاسر حسین نے کہا کہ ضلع بھر میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد عوام کو صحیح معنوں میں خدمات پیش کرنے کے لیے تمام

افسران کو کام کرنا ہوگا کیونکہ اس وقت لوگوں کو کئی مشکلات درپیش آ رہی ہیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کے لئے کئے گئے اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں جس کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں انہوں نے کہا کہ مختلف علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی بحالی ضلعی انتظامیہ کے لیے کسی کڑے چیلنج سے کم نہیں ہے مگر ہمیں ہر صورت میں تعلیمی عمل کو پھر سے مکمل طور پر بحال کرنا ہوگا تاکہ سیلاب کی وجہ سے جو تعلیمی عمل میں خلاءپیدا ہوا ہے اسے دور کیا جاسکے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جن اسکولوں میں تاحال پانی کی وجہ سے تعلیمی عمل شروع نہیں ہو سکا ہے ان کی مکمل بحالی کے لیے محکمہ ایجوکیشن کے اساتذہ اور آفیسران اپنا کردار ادا کریں اور جلد از جلد اسکولوں میں بچوں کی تعلیم کا عمل پھر سے شروع کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.