زمینداروں کو بھرپور ریلیف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی،سعید احمد عمرانی
ژوب(خ ن)کمشنر ژوب ڈویژن جناب سعید احمد عمرانی۔ ڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پلال۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب جار اللّٰہ کاکڑ۔ نے زراعت آفس میں زمینداروں میں حکومت بلوچستان کی جانب سے گندم بیج تقسیم کیے اس موقع پر ڈسٹرکٹ زراعت آفیسر ژوب اور زراعت کے دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی ڈپٹی کمشنر ژوب محمدرمضان پلال نےگندم
بیج سٹور رومز کا بھی وزٹ کیا اور گندم بیج کے معیار اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا اس موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سعید احمد عمرانی، نے کہا کہ گندم بیج کی زمینداروں میں منصفانہ تقسیم احسن طریقے سے سر انجام دینے میں تمام متعلقہ افراد اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں انہوں نے مزید کہا کہ زمینداروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تقسیم کے عمل کو تیز رکھنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور زمینداروں کو بھرپور ریلیف کی فراہمی میں کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔