سینٹرل جیل پشاور میں تعلیم بالغان کے تیسرے کورس کا آغاز کیا گیا
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات خیبر پختون خواہ عثمان محسود نے پشاور سینٹرل جیل میں قیدیوں کی تعلیم و تربیت کےلئے لٹریسی سینٹر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر عثمان محسود نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی ایچ ڈی اور محکمہ جیلخانہ جات قیدیوں کی تعلیم و تربیت اور سکلز سینٹرز کے قیام میں سر گرم عمل ہیں۔ اس موقع پر این سی ایچ ڈی کے ڈائریکٹر آپریشنز انور اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ این سی ایچ ڈی نے خیبرپختونخواہ کے 10 جیلوں میں تعلیم بالغان سینٹرز قائم کیے ، تعلیم کیساتھ ساتھ سکلز سینٹرز پر کے قیام پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر پشاور جیل سپرنٹینڈنٹ محمد وسیم خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سینٹرل جیل پشاور میں تعلیم بالغان کے تیسرے کورس کا آغاز کیا، پشاور جیل پاکستان کا ماڈل جیل بنائینگے۔جیل انڈسٹری کے قیام کے بعد مختلف ہنر کورسز کا آغاز ہوگیا ہے جسکا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔اس موقعہ پر ڈائریکٹر جنرل این سی ایچ ڈی مرزا مشہود احمد کی طرف سے 220 کتابیں جیل لائبریری کو فراہم کیے۔ڈپٹی ڈائریکٹر طاہر شریف کی ذاتی کوششوں سے 2 لاکھ مالیت کے ادویات بھی جیل سپرنٹینڈنٹ کے حوالے کی گئی۔افتتاحی تقریب پشاور سینٹرل جیل میں منعقد ہوئی ،جس میں این سی ایچ ڈی پشاور کے ڈپٹی ڈائریکٹرز طاہر شریف، شمس خان ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاہجہان کے علاوہ ہیومن رائٹس کمیشن کے پراونشل کوآرڈینیٹر رضوان خان، گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹیو اکرام الدین اور میڈیا کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔اس موقعہ پر انسپکٹر جنرل جیلخانہ جات نے بہترین کارکردگی پر جیل عملے کی تعریف کی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس دوران ان پڑھ قیدیوں میں کتابیں بھی تقسیم کیے۔تقریب کے بعد شرکاء نے قیدیوں کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا.