مرحوم حاجی سید غفور شاہ کی ساتویں برسی

0 44

تحریر نجیب اللہ شاہ
ہرنائی : پشتونخوا میپ مرکزی رہنما ضلع ہرنائی کے سابقہ ضلعی سیکرٹری مرحوم چیرمین حاجی سید غفور شاہ کی آج ساتویں برسی ہے۔
ہرنائی : پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرحوم رہنماء چیئرمین حاجی سید غفور شاہ کو ان کی قومی وطنی سیاسی خدمات اور جدوجہد پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہے۔
ہرنائی : مرحوم نے اپنی زندگی پشتون ملت وعوام اور مجبور وضرورت مندوں کیلئے وقف کررکھی تھی اور عملاً اس پر تادم مرگ قائم رہے پشتون قومی تحریک، پشتونخوامیپ کی سیاسی تاریخ اور عوام میں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہیگا. مرحوم نے اپنے کارکنوں کی ایسی تربیت کی ہے کہ وہ اس مشن کو ہمیشہ جاری رکھیں گے ۔
مرحوم چیرمین حاجی سید غفور شاہ کا انتقال اگر چہ پارٹی اور ضلع کے عوام کیلئے ایک سانحہ سے کم نہیں لیکن پارٹی میں ایسے لاتعداد کارکن موجود ہیں جو مل کر اس مشن وتحریک کو جاری رکھتے ہوئے اسے ہر مرحلے پر کامیابی سے ہمکنار کرینگے مرحوم چیرمین حاجی سید غفورشاہ کا تعلق ایک جمہوری ،ترقی پسند اور نیشنلسٹ سیاسی پارٹی پشتونخوامیپ سے تھا اور ایک سیاسی کارکن رہنماء کی حیثیت سے وہ پارٹی کے ساتھ نظریاتی وابستگی کی بنیاد پر پارٹی نظریات اور اصولوں پر استقامت سے قائم رہا اور عوام کی خدمت اسی سیاسی نظریے کی بنیاد پر کرتے رہے جس کی وجہ سے ان کو پارٹی اور سیاسی حلقوں وعوام میں نہایت احترام اعتمادکا مقام حاصل رہا اور وہ ضلع میں ایک مقبول اور عوام کی خدمت سر شار سیاسی رہنماء وکارکن تھے۔ جن کی وفات پر پارٹی ودیگر سیاسی کارکنوں اور عوام کو انتہائی رنج وغم اور دکھ وافسوس ہوا۔
مرحوم 17 نومبر 2017 کو دل کا دورہ پڑھنے کی وجہ سے اس دار فانی دنیا سے کوچ کرگیے۔
مرحوم کے موت سے علاقے میں سوگ کا سما جم غفیر عوام نے مرحوم کو آہو اور سسکیوں کے ساتھ کلی شیخان قبرستان میں دفن کر دیا مرحوم کے علاقائی خدمات تاقیامت یاد رکھی جائیگی۔
اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے کر انکی درجات کو بلند کریں۔ آمین اور پارٹی کارکنوں کو توفیق عطاء فرمائیں کہ وہ ان کی مشن کو جاری رکھتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.