پاک ایران سرحد کے قریب لیویز کی کارروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے گاڑی تحویل میں لے لی

0 160

نوکنڈی (این این آئی)پاک ایران سرحد کے قریب لیویز کی کاروائی ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے گاڑی تحویل میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی سی چاغی کی ہدایت اور رسالدار نبی بخش بلوچ کی سربراہی میں نوکنڈی لیویز نے پاک ایران سرحدی علاقے وادیاں اور راجے کے قریب ایک مشکوک پک اپ گاڑی کو روکنے کا اشارہ کیا نہ روکنے پر لیویز اہلکاروں نے پک اپ گاڑی کا تعاقب کیا جسے ڈرائیور نے ایرانی سرحد کے قریب چھوڑ کر خود ایران میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گاڑی تلاشی لینے پر مختلف خانوں سے لاکھوں روپوں کے افیون برآمد کرکے پک اپ تحویل میں لے لی گئی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.