سعودی عرب میں کرونا ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی

0 22

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں کووِڈ19کی ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیرصحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے بجٹ 2021 کے فورم پر مملکت میں کرونا وائرس کی ویکسین کی آمد کا اعلان کیا ۔انھوں نے کہا کہ میں ہرکسی کو، شہریوں اور مکینوں کو آگاہ کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں

کہ کرونا وائرس کی ویکسین کی پہلی کھیپ پہنچ گئی ہے۔مجھے امید ہے کہ اس سے بحران کے خاتمے کاآغاز ہوجائے گا۔ان شااللہ یہ ہر کسی کو جلد سے جلد مہیا کی جائے گی۔سعودی عرب میں فائزر کی مہیا کردہ ویکسین تین مراحل میں لگائی جائے گی۔

پہلے مرحلے میں 65 سال سے زاید عمر کے شہریوں اور مکینوں کو ترجیح دی جائے گی۔اس کے علاوہ کرونا وائرس کے خلاف محاذِ اول پر لڑنے والے طبی عملہ اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں اور پہلے سے مختلف دیرینہ امراض کا شکار افراد کو ترجیحا سب سے پہلے ویکسین لگائی جائے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.