پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے لئے کوششیں کیں، امریکا کا اعتراف

1 170

پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے لئے کوششیں کیں، امریکا کا اعتراف

واشنگٹن(ویب ڈیسک)دہشتگردی سے متعلق امریکی حکومت کی سالانہ رپورٹ میں دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 2020 میں پاکستان نے دہشتگردگروپوں کیخلاف اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مطالبات پورے کرنے کے لیے اقدامات کیے۔

امریکا نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پرعملدرا?مد کے لئے پاکستان کی کوششوں کا اعتراف کرلیا۔

دہشتگردی سے متعلق امریکی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان نے لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے بانی حافظ سعید سمیت لشکر طیبہ 5 سینئر رہنماو¿ں کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے مقدمات میں سزا سنائی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کو مکمل کرنے کے لئے 2020 میں اضافی پیش رفت کی۔ افغانستان میں امن کے لئے پاکستان کے کردار اورکوششوں کی بھی تعریف کی گئی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ایف اے ٹی ایف ستمبر میں آن سائٹ مشن پاکستان بھیجے گا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.