ایک ہزار سے زیادہ ٹانگوں والا کنکھجورا دریافت

0 151

ایک ہزار سے زیادہ ٹانگوں والا کنکھجورا دریافت

پرتھ(ویب ڈیسک) اس سے پہلے سب سے زیادہ ٹانگوں کا عالمی ریکارڈ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں پائے جانے والے ایک اور کنکھجورے ”الاکمی پلینی پیز“ (Illacme plenipes) کے پاس تھا جس کی 750 تک ٹانگیں ہوتی ہیں۔ نئے دریافت ہونے والے کنکھجورے میں اس سے بھی 556 ٹانگیں زیادہ ہیں جو بہت بڑا فرق ہے۔

آسٹریلوی اور امریکی سائنسدانوں نے زمین کی 60 میٹر گہرائی میں ایک ایسا کنکھجورا دریافت کرلیا ہے جس کی 1,306 ٹانگیں ہیں۔ یہ اب تک کسی بھی جانور میں ٹانگوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔

یہ کنکھجورا اگست 2020 میں آسٹریلیا کے علاقے ”ایسٹرن گولڈ فیلڈز“ میں معدنیات پر تحقیق کےلیے کھدائی کے دوران 60 میٹر گہرائی سے نکلا تھا۔ یہ دھاگے جیسا پتلا اور لمبا دکھائی دیتا ہے۔
مزید کھدائی سے اس کنکھجورے کے مزید چار زندہ نمونے برآمد ہوئے جنہیں سائنسدانوں نے محفوظ کرلیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.