منی لانڈرنگ کیس؛ جیکولین کے کیریئر پر برے سائے منڈلانے لگے

1 251

ممبئی(ویب ڈیسک) اداکارہ جیکولین فرنینڈس کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث دھوکے باز شخص سکیش چندرشیکھر کے ساتھ تعلقات کا اثر ان کے کیر یئر پر بھی پڑنے لگا ہے جس کی وجہ سے ان کا کام متاثر ہورہا ہے۔

تاہم فلم کے ہدایت کار کرش جگرلامودی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے فلم سے باہر ہونے کا سکیش چندر شیکھر کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں ملوث سکیش چندر شیکھر کے ساتھ تعلقات اور اس سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کی وجہ سے گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔

انہوں نے میڈیا پر بھڑکتے ہوئے کہا کہ میڈیا غیر ضروری طور پر ایک پرانے معاملے کو ایسے وقت میں اٹھارہاہے جب اداکارہ خبروں میں ہیں۔ میں دوبارہ کہتا ہوں کہ جیکولین کو فلم سے نکالنے کا معاملہ ایک سال پہلے ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کا دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سکیش چندر شیکھر سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا تھا۔ اسی کیس کے سلسلے میں اداکارہ سے کئی بار پوچھ گچھ بھی کی جاچکی ہے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] جیکولین فرنینڈس نے ذہنی سکون کیلئے روحانی کتابوں کا مطالع شروع کردیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.