بلوچستان سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

1 764

 

بلوچستان ،پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

 

سردار یارمحمد رند نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اپنے جماعت میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے، میں عمر کے اس حصے میں ہوں اب مجھے بہت سوچ سمجھ کا کسی پارٹی میں جانا چاہیے، دو سال قبل سیلاب اور طوفانی بارشوں سے کچھی، شوران، نصیرآباد، جعفرآباد میں بڑے پیمانے پر نقصان ہوئے، شوران میں سیلابی ریلے آنے سے ہمارے گھرتک نقصان پہنچا۔پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار یارمحمد رند نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، سنیئرسیاستدان سابق صوبائی وزیر سرداریار محمد رند نے سنو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے

 

کہ اب میرا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔آئندہ عام انتخابات میں ابتک آزاد حیثیت سے الیکشن حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میرے حلقے کے عوام اور دوستوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ میں آزاد امیدوار کے طورپر الیکشن لڑوں، دو بڑی جماعتیں بلوچستان آئے تھے مجھے نہیں لگتا ہے کہ انکے ہاتھ کچھ آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب میرا سیاسی تعلق نہیں رہا ہے، میں نے اس وقت ہی پی ٹی آئی سے اظہارلاتعلقی کی جب وہ دوراقتدار میں تھے،

آن لائن کھانا منگوانے کی لت، شہری 2023 میں ایک کروڑ سے زائد کا کھانا منگوا بیٹھا

جلد باقاعدہ بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردوں گا، میں بڑی امید سے پی ٹی آئی گیا تھا مگر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے بہت ناامید کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ سابقہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے امداد کے نام پر محض چند پچاس کلو بیگز میں 20 کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 گھی سمیت چند سامان دئیے، امدادی سرگرمیوں میں غیر سرکاری تنظیموں سے نظروں سے

 

 

بھی ہمارے علاقوں دور رہے، طوفانی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی حکومتی سطح پر کسی قسم کی داد رسی نہیں ہوئی ہے۔خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے بھی پی ٹی آئی کو چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ پارٹی سربراہ جہانگیر خان ترین نے انہیں خوش آمدید کہا تھا۔

پٹرول کی قیمت میں بہت بڑی کمی ہوگئی

You might also like
1 Comment
  1. […] بلوچستان سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.