پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

1 447

پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی

latif khosa join pti

 

سینئر سیاسی رہنما اور سابق گورنر پنجاب سردار لطیف خان کھوسہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں آنے والے سب لوگوں کا شکریہ، پاکستان کے لئے خوشیوں کا سفر شروع ہو گا، پاکستان کے عوام ہی ریاست ہیں ،آئین کے مطابق ریاست کی روح عوام ہیں۔بانی تحریک انصاف عمران خان کی خواہش پر انکے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، سچ کی آواز کو زیادہ شدت سے بلند کرنے کے لئے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا، تخیل پاکستان اور تکمیل پاکستان ایک بیرسٹر نے دیا،

 

وکلا برادری نے ملک میں ظلم کے خلاف لڑا، کب تک ملکی قیادت کو ہٹایا جائے گا۔آئین کی پاسداری ہر شہری کا فرض ہے، نفرتوں کی سیاست ختم ہوگی، سب سے پہلے میری وفاداری ملک کے ساتھ ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی خواہش پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہا ہوں، صرف ملک اور جمہوریت کے مفاد میں یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کو ایک خوبصورت مستقبل کی طرف لے جانا ہے، لوگ پی ٹی آئی چھوڑ رہے ہی میں شامل ہو رہا ہوں، ابھی تک ہم آزاد نہیں ہوئے، ہم ایک ایٹمی پاور ہیں، ہمیں اپنے فیصلے خود کرنے چاہیں،

بلوچستان سے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گر گئی

پاکستان کی عوام کو ملکیت دیں، معاشی مسئل کا حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں، پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے ملک کا بیڑہ غرق کیا۔دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے سابق صدر اور سابق صوبائی وزیر سردار یارمحمد رند نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، سنیئرسیاستدان سابق صوبائی وزیر سرداریار محمد رند نے سنو نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ اب میرا پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی

 

تعلق نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اب میرا سیاسی تعلق نہیں رہا ہے، میں نے اس وقت ہی پی ٹی آئی سے اظہارلاتعلقی کی جب وہ دوراقتدار میں تھے، جلد باقاعدہ بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردوں گا، میں بڑی امید سے پی ٹی آئی گیا تھا مگر پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین نے بہت ناامید کیا۔انکا کہنا تھا کہ آئندہ عام انتخابات میں ابتک آزاد حیثیت سے الیکشن حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، میرے حلقے کے عوام اور دوستوں کو بھی یہی مشورہ ہے کہ میں آزاد امیدوار کے طورپر الیکشن لڑوں، دو بڑی جماعتیں بلوچستان آئے تھے مجھے نہیں لگتا ہے کہ انکے ہاتھ کچھ آئے گا۔

نگران حکومت کا بڑا کارنامہ ،پٹرول 64روپے سستی

You might also like
1 Comment
  1. […] پی ٹی آئی نے پیپلز پارٹی کی بڑی وکٹ گرادی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.