اللہ کی خوشنودی خدمت انسانیت میں ہے،نعمت اللہ ظہیر
پشین(پ ر) صدارتی تمغہ امتیاز، خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین، معروف عالمی شہرت یافتہ سماجی” شخصیت نعمت اللہ ظہیر ” نے کہا ہے. کہ اللہ کی مخلوق کو خوشیاں فراہم کرنا عین عبادت ہے۔ عوام کی بے لوث خدمت ہمارا نصب العین اور ایمان کا حصہ ہے۔ انسانوں کے چہرے پہ مسکراہٹ لا کر ہی اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کے۔ کے۔ ایف بلا امتیاز خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں اپنی رہائش گاہ پر نوجوانوں اور دیگر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا۔ کہ موجودہ حالات نے ہر انسان کو پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے۔ اور بلوچستان میں غربت اپنے انتہاء کو پہنچ چکی ہے۔ بدترین مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے لوگ نان شبینہ کے محتاج ہو گئے۔لوگ سوکھی روٹی کو بھی ترس رہے ہیں۔ اور اس کا ذمہ دار مجھ سمیت ہر وہ صاحب حیثیت، ہر وہ شخص ضرور ہے۔ جسے اللہ تعالی نے قدرت اور استطاعت عنایت کر رکھی ہے۔ کیونکہ ہم نے خدا کی راہ میں خرچ کرنے کو فضل خرچی سمجھ کر چھوڑ دیا ہے۔ یہی وجہ ہے۔ کہ اللہ تعالی نے برکت ختم کر دی ہے۔ انہوں نے کہا۔ کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن انٹرنیشنل طویل عرصے سے اپنی مدد اپ کے تحت لوگوں کی خدمت کر رہی ہے۔ ہم نے کھبی مشکلات کی پرواہ نہیں کی۔ ہماری خدمت اور لوگوں کی بے لوث مدد کرنا کھلی کتاب کی مانند ہے۔ اور ہم اپنے رب کے بارگاہ میں سرخرو ہیں۔انھوں نے کہا کہ موسم سرما کی وجہ سے فاؤنڈیشن کے معاملات میں تھوڑی سی رکاوٹ ہے۔مگر ھمارے حوصلے ہر نئے دن کیساتھ بلند ھورہے ہیں۔